آرمی چیف اور جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی سے مصر کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع کی ملاقات

دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 7 اپریل 2015 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مصر کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع جنرل صدقی صوبی سیدگی نے آرمی چیف اور جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات میں دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کی شام مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع جنرل صدیق صوبی سید نے جوائنٹ چیف آف سٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک مصر دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا مصر کے وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں دو طرفہ دفاعی امور سکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :