Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما

منگل 7 اپریل 2015 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ایوان میں تحریک انصاف کو شرم حیاء کا کہا جب نواز شریف ملک چھوڑ کر معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے تو اس وقت ان کی شرم کہاں تھی تحریک انصاف کے اراکین بھی خواجہ آصف کو جواب دے سکتے تھے لیکن لیڈر عمران خان کی ایوان میں موجودگی کی وجہ سے چپ رہے جبکہ خواجہ آصف نے اپنے لیڈر کی پرواہ نہیں کی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو ذرا بھی شرم نہیں آئی کہ اپنے لیڈر نواز شریف کے سامنے ایسی گندی زبان استعمال کرتے رہے تحریک انصاف کے اراکین خواجہ آصف کو بھرپور جواب دے سکتے تھے لیکن ہم ایوان میں عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے چپ رہے مراد سعید نے کہا کہ خواجہ آصف تحریک انصاف کو شرم اور حیاء کی بات کی ہے تو جب نواز شریف ملک کو چھوڑ کر معاہدہ کرکے سعودی عرب بھاگ گئے تو اس وقت ان کی شرم و حیاء کہاں تھی نواز شریف اور شہباز شریف کی بدعنوانیوں کو بھی پوری قوم جانتی ہے جبکہ عمران خان ہر دلعززیز کو بھی قوم اچھی طرح جانتی ہے ۔(ر اش د)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :