” بیٹا شہریار آپ اپنی تحریک التواء پر اصرار نہ کریں اور بیٹھ جائیں،سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا

منگل 7 اپریل 2015 22:26

” بیٹا شہریار آپ اپنی تحریک التواء پر اصرار نہ کریں اور بیٹھ جائیں،سندھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی کا رواں اجلاس ، جس کا آغاز پیر کو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج ، ہنگامہ آرائی اور شکایات کے ساتھ ہوا تھا ۔ منگل کو دوسرے روز ایوان کا ماحول نسبتاً بہتر رہا اور اپوزیشن کے کسی بھی پارلیمانی گروپ کو واک آوٴٹ پر مجبور نہیں ہونا پڑا ۔ منگل کو ایوان میں اس وقت بڑی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی ، جب قائد حزب اختلاف شہریار خان مہر اپنی ایک تحریک التواء کے حق میں دلائل دے رہے تھے اور ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قائد حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” بیٹا شہریار آپ اپنی تحریک التواء پر اسرار نہ کریں اور بیٹھ جائیں ، جس پر قائد حزب اختلاف نے جواباً کہا کہ بہت بہتر ہے امی ۔ آپ جیسا بہتر سمجھیں فیصلہ کریں ۔ “ قائد حزب اختلاف کے اس جواب پر ڈپٹی اسپیکر نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے بہت احترام والا رتبہ دے دیا ہے ، جو بہت زیادہ احترام کا تقاضا کرتا ہے ۔ میں یہ توقع کرتی ہوں کہ یہ احترام صرف آج کے دن تک محدود نہیں ہو گا اور آئندہ بھی آپ اس رشتے کا پاس کریں گے ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ایک اور موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے ایم کیوایم کے رکن سلیم بندھانی کو بھی بیٹا کہہ کر مخاطب کیا ۔

متعلقہ عنوان :