سندھ اسمبلی اجلاس میں دو قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئیں
منگل 7 اپریل 2015 22:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی نے منگل کو دو قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کر لیں ، جن میں مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں سے متعلق تعمیراتی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اور ان عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلان مطابق اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 2000 پولیس کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں ۔
پہلی قرار داد متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے اقلیتی رکن دیوان چند چاولہ نے پیش کی تھی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبے میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیراتی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں ۔ دیوان چند چاولہ نے کہاکہ 1947 ء سے 2015ء تک اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ ہم اس دھرتی کے قدیم باشندے ہیں ۔(جاری ہے)
ہم لوگوں کو دینے والے تھے ۔
اب ہم لوگوں سے مانگ رہے ہیں ۔ ہم سندھ کے بیٹے ہیں لیکن ہماری یہاں عزت نہین ہے ۔ ہماری عبادت گاہوں اور مسوان کی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں ۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو ، وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اقلیتوں کے لیے جتنے فنڈز مختص کیے ہیں ، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ آئندہ بھی زیادہ سے زیادہ فنڈز دیے جائیں گے ۔ دوسری قرار داد پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نندکمار نے پیش کی تھی ، جس میں کہا گیا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار پولیس کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ہم اس اعلان کو سراہتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اعلان پر فوراً عمل درآمد کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.