انٹر نیٹ کے استعمال میں محتاط رہا جائے اس کی سیکورٹی کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ٹی سیکورٹی ماہرین
امریکی کمپنیوں کے کمپوٹرزمیں اسپائی وئیرز کی بنا پر کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا تک بہ آسانی رسائی ہوسکتی ہے،ماجو میں سیمینار
منگل 7 اپریل 2015 22:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر فردجوکہ سائیبر ورلڈ کا حصہ بن جاتا ہے ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کمپیوٹر،لیپ ٹاپ، موبائل فون، ٹیبلیٹس اور آئی پیڈ وغیرہ استعمال کرتے وقت ایک ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اختیار کریں کیونکہ ان کے ڈیٹا تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ بات آئی ٹی سیکورٹی کے ماہرین نے آج شام محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی کی کمپیوٹر سوسائیٹی کے زیر اہتمام بنکنگ سسٹم میں سیکورٹی چیلنجز کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،سیمینار سے جن ماہرین نے خطاب کیا ان میں عمیر ضیاء، راحیل اقبال اور آصف شیخ شامل تھے جبکہ نادیہ قاسم نے میزبان کے فرائض انجام دئیے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ استعمال کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہاں یہ مسلہ بھی گھمبیر ہے کہ آپکے ڈیٹا کو کیسے محفوظ رکھا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے نے طلباء کو بتا یا کہ دنیا بھر میں مشہور امریکی کمپنیوں کے کمپوٹرز کی ہارڈ ڈسک میں اسپائی وئیرSPYWARE لگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی نیشنل سیکوریٹی ایجنسی NSA کسی بھی کمپیو ٹر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں بھی ایف آئی اے کا سائیبر کرایم ونگ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک کمپیوٹر کے ڈیٹا کی سیکو رٹی کے لئے کوئی مربوط سسٹم بنا یا نہیں جاسکا ہے مگر اس ضمن میں کام کیا جارہا ہے، صرف وہی ڈیٹا محفوظ رکھا جاسکتا جس کو کسی ایسے کمپیوٹر میں رکھا گیا ہو جس پر انٹرنیٹ نہ استعمال کیا جارہا ہو۔ماہرین نے بتا یاکہ تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سیکورٹی کمپنیوں نے ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ایسے اقدامات کئے ہیں جن کے بارے میں عام پبلک کو آگاہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ بزنس کمیونیٹی کے لئے انٹر نیٹ سیکورٹی کے ضمن میں شدید خطرات کا سامنا ہے کیونکہ کاروباری مسابقت کی بنا پر ایکدوسرے کے کاروباری راز سے آگاہی کے لئے وہ سب کچھ کرلیا جاتا ہے جو اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.