گندم کے کاشتکاروں سے ناانصافی کیوں؟جماعت اسلامی سندھ نے جمعہ کو صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیدی
سندھ حکومت ہاریوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
منگل 7 اپریل 2015 22:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت گنے اور دھان کے بعد گندم کے شتکاروں کو اپنے فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے اور حکومتی بے حسی کیخلاف دس اپریل کو پورے سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق بروز جمعہ دس اپریل کو اس سلسلے میں پورے سندھ میں سندھ حکومت کے ہاری دشمن فیصلوں اور کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
جن سے جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور کسان تنظیموں کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہاریوں کے قتل عام میں مصروف ہے،گنے اور چاول کے بعد گندم کے فصل کا فائدہ بھی ہاریوں کے بجائے مڈل مین کو پہنچایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
خود حکومتی اعلان کردہ گندم کے ریٹ 13سو روپے فی من خریداری پر صوبے بھر میں کہیں پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔
عملی طور پر گندم نوسو روپے فی من خریدی جارہی ہے،سندھ حکومت یا محکمہ زراعت کی جانب سے باردانہ بھی من پسند اور بااثر زمینداروں کو سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ عام کاشتکاروں کو اس سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ جمعے کے روز ہونے والے یوم احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے مظلوم ہاریوں سے اظہار یکجہتی اور سندھ میں زراعت کے فروغ کا عزم کیا جائے کیونکہ کسان کی خوشحالی سے ہی سندھ کی خوشحالی ممکن ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.