وفاقی اردو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو خراب کیاجارہاہے،مفتی محمدنعیم
اردو یونیورسٹی کے MA،ایم فل میں زیر تعلیم مختلف مدارس دینیہ کے طلبہ کی مفتی محمد نعیم سے ملاقات شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اردو یونیورسٹی سے ملحقہ دینی اداروں کا اجلاس9اپریل کو طلب کرلیا
منگل 7 اپریل 2015 22:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم سے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں وفاقی اردو ینورسٹی کےMA، ایم فل میں زیر تعلیم مختلف دینی مدارس کے طلبہ نے ملاقات کی اور وفاقی اردو ینورسٹی میں زیر تعلیم مدارس کے طلبہ کے معاملات سے آگاہ کیا اور اس موقع پر طلبہ نے کہاکہ وفاقی اردویونیورسٹی میں کچھ تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے وائس چانسلر کے خلاف بلاوجہ بلاجواز مہم جوئی کی جارہی ہے جس کے باعث طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے، طلبہ کرام کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر محمد قیصر وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی وفاقی اردو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو خراب کررہے ہیں۔
اس موقع پر مفتی محمد نعیم نے طلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اردوینورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال ایک قابل اعتماد شخصیت ہیں ان کی علمی اور تحقیقاتی خدمات قابل تحسین ہیں،جن کاہرسطح پراعتراف بھی کیاجاچکاہے،ان کے خلاف سازشیں کرکے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وفاقی اردویونیورسٹی سے منسلک تمام دینی اداروں کاوہ جمعرات 9اپریل کو اجلاس طلب کریں گے جس میں ان طلبہ کی جانب سے بتائی گئی تمام پرباتوں پر غور کیاجائے گااور اس کو جلدحل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.