Live Updates

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا جمہوریت کے تسلسل کی فتح ہے، جمہوری اقداروں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہوتا ہے، شاہ اویس نورانی

جن لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا وہ ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو چکے ہیں، پاکستان کی ترقی کی ضمانت صرف جمہوری اور عوامی حکومت ہی دے سکتی ہے

منگل 7 اپریل 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوری روایت اور اقدار آج ایک بار پھر جیت گئی ہے,ہم پارلیمنٹ سے باہر ہونے کے باوجود پالیمنٹ کے آئینی تقدس کی بات کرتے ہیں اور جموریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، یمن کے حالات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور فوج جلد فیصلہ لے ، یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے مسلم ملکوں کی جلتی ہوئی آگ اور جنگ کے ماحول کو حالت امن میں لانے کے لئے کوشش کرے، ترکی اور پاکستان کی سنجیدہ کوششیں عالم اسلام کے حالات کو بہتر کر سکتی ہے، کراچی آپریشن ہر صورت جاری رکھا جائے ، ایسا لگتا ہے کہ کراچی آپریشن بلکل روک دیا گیا ہے ، بلدیہ سانحہ کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے، ایوان اقبال لاہور میں 19 اپریل کے دن ہونے والے نظام مصطفیﷺ ورکر کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے عاملہ و شوریٰ کے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا جمہوریت کے تسلسل کی فتح ہے، جمہوری اقداروں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہوتا ہے، جن لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا وہ ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو چکے ہیں، پاکستان کی ترقی کی ضمانت صرف جمہوری اور عوامی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات