Live Updates

پی ٹی آئی پنجاب ایجوکیشن ونگ کے عہدیداران کی ڈاکٹر عاطف الدین کی قیادت میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات

پاکستانی سیاست دان چاہے تو امریکی قید سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہائی مل سکتی ہے ‘ڈاکٹرفوزیہ صدیقی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کی ان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ‘ڈاکٹر عاطف الدین

منگل 7 اپریل 2015 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر عاطف الدین کی قیادت میں وفد نے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کی امریکی وکیل کیمرون سے ملاقات کی،وفد نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکی قید میں بند انکی بہن کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ڈاکٹر عاطف الدین نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تحریک انصاف نے ڈاکٹر عافیہ کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کی اور اسی طرح پی ٹی آئی ان کی رہائی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر عاطف الدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی سیاست دان چاہے تو امریکی قید سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہائی مل سکتی ہے ۔ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ مذہبی کے ساتھ ساتھ انسانی معاملہ ہے اس مسئلے میں نہ صرف انصاف نہیں کیا گیا بلکہ ظلم کیا گیا ہے ،نواز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پسے پردہ ہاتھ پاکستانی سیاستدانوں کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے آواز بلند کرنے سے روک رکھا ہے ۔عمرا ن خان نے جس طرح ڈاکٹر عافیہ کی گرفتاری پر مئوثر آواز اٹھائی تھی اب انہیں چاہیے کہ انہیں رہائی دلوا کر کامیابی کا سہرا اپنے سر سجائیں ۔امریکی جیلوں میں ساڑھے تین ہزار پاکستانی جھوٹے مقدمات میں سزائیں کاٹ رہے ہیں اور چھ ہزار سے زائد پاکستانی لا پتہ ہے جس کے لئے حکومت کچھ نہیں کر رہی بلکہ ان کے ورثاء شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس موقع پر الطاف شکور، اجمل نیازی، سعد بن اعظم ، فرحت بیگ، ثروت شجاعت، حافظ زبیر، ملک یونس، معین الحق، فلک شیر، جنید ہاشمی، مزمل ہاشمی، سارہ فرحان ، شہزادی اورنگزیب بھی موجود تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات