ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف مہم

گرانفروشی کرنیوالے تاجروں کو بھاری جرمانے ، پانچ دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 7 اپریل 2015 21:57

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف مہم کے دوران مجموعی طور پر 61ہزار روپے جرمانہ ،پانچ دکاندار گرفتار اور 50کلو پلاسٹک قبضے میں لیتے ہوئے ایک دکان سیل کردی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل نے میگانگی روڈ پر ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے پر پانچ دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ شفیع آغا نے فقیر محمد رو ڑ پر گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22ہزار پانچ سو روپے جرمانہ جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن جتک اسٹاپ میں کارروائی کے دوران 17 دکانداروں کو مجموعی طور پر 13ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا۔دریں اثنا اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ببرک خان نے بشیر چوک سریاب اوریگر علاقوں میں زائد المعیاد اشیا ء خوردونوش فروخت کرنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے دکاندارو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا۔ واضح رہے کہ شہر میں پلاسٹک تھیلوں کی فروخت ،گراں فروشوں ،پرائس لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔