سابق صدر پرویز مشرف کی طبی معائنہ کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ حکومت بلوچستان کو موصول

سابق صدر خرابی صحت کے باعث سفر کے قابل نہیں ہیں، رپورٹ

منگل 7 اپریل 2015 21:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) سابق صدر پرویز مشرف کی طبی معائنہ کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کوئٹہ میں حکومت بلوچستان کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے سابق صدر خرابی صحت کے باعث سفر کے قابل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت کی درخواست پر حکومت سندھ نے سابق صدر کے طبی معائنہ کامیڈیکل بورڈ تشکیل دیاتھاسروسز ہسپتال کراچی کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ اور سول سرجن داکٹر امتیاز ہاشمی کی سربراہی میں قائم کئے میدیکل بورڈ نے کراچی میں پرویز مشرف کا طبی معائنہ کیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ ہے جس وجہ سے وہ چند گز بھی نہیں چل سکتے ہیں اور وہ سفر کے قابل نہیں ہیں سابق صدر کونواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت میں آٹھ اپریل بدھ کو طلب کیاگیاہے سماعت کے موقع پر سابق صدر کی طبی معائنہ کے حوالے سے رپورٹ کل صوبائی حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :