ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیلئے دائر کی گئی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 21:56

حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیلئے دائر کی گئی درخواست سندھ ہائیکورٹ ڈویژن بنچ حیدرآباد میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے سربراہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شوکت علی میمن نے سماعت کیلئے منظور کی۔ عدالت کی جانب سے 5 مئی کو سماعت مقرر کرنے کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔