12اپریل کو عائشہ منزل پر ہر صورت میں جلسہ عام منعقد ہوگا ، ترجمان جماعت اسلامی

ایم کیوایم زدہ انتظامیہ جلسے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے جو افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے

منگل 7 اپریل 2015 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے تحت NA/246میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اتوار 12اپریل کو شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں کراچی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو درخواست دیدی ہے اور جلسہ عام کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق اور حلقہ این اے 246کے نامزد امیدوار راشد نسیم بھی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت ضمنی انتخابات اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عائشہ منزل پر جلسہ عام ہر صورت میں منعقد ہوگا ۔ انتظامیہ جلسے کی اجازت دینے میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے اور رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے ۔ ایم کیو ایم زدہ انتظامیہ جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات قومی انتخابات ہیں اور ہر پارٹی کو اس بات کی اجازت اور آزادی ہونا چاہیے کہ وہ عوام سے رابطہ کرنے کے لیے جلسہ کرے، اس طرح ہی پر امن انتخابی مہم چلے گی اور جمہوری فضا بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :