سپریم کورٹ کے حکم پر 92ملازمین کو عہدے سے ہٹانے سے احکامات جاری

منگل 7 اپریل 2015 21:49

سپریم کورٹ کے حکم پر 92ملازمین کو عہدے سے ہٹانے سے احکامات جاری

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مونسپل انتظامیہ نے OPSپر کام کرنے والے 92ملازمین کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں موجودہ عہدے سے ہٹانے سے احکامات جاری کردئیے ملازمین نے ہڑتال کردی تفصیلات کے مطابق مونسپل انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے OPSپر کام کرنے والے 92ملازمین کو انکے موجودہ عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئے ہیں جن میں 1سے 16گریڈ تک کے ملازمین شامل ہیں رابطہ کرنے پر چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم عبدالرزاق شیخ نے بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں OPSملازمین کو ہٹایا گیا ہے اور جوبھی ملازم احکامات پر عمل نہیں کریگا اسکی تنخواہ بند کردی جائیگی CMOکے اس آرڈر کے بعد مونسپل کمیٹی کے صفائی کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کردی جس کے باعث گذشتہ تین روز سے صفائی نہ ہونے سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ مونسپل ورکرز یونین کے صدر جارج مسیح نے بتایاکہ مونسپل انتظامیہ نے گذشتہ تین سالوں سے ہمیں وردیاں تک نہیں دی ہیں اس کے علاوہ بھی ہمارے بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل نہیں کیا جاتا جسکی وجہ سے عملے نے ہڑتال کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :