کراچی کودنوں میں ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لاکھڑا کریں گے،شمشاد غوری

کراچی کے مہاجر نوجوانوں کو بامقصد جدوجہد کیلئے درست سمت کا تعین کرنا ہوگا

منگل 7 اپریل 2015 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ روزاول سے عوام کے حقوق اورکراچی کے حالات میں بہتری کیلئے کام کرتی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی انفراسٹریکچر میں تبدیلی کے حوالے سے بے شمار مکاتب فکر ،دانشوروں اور تجزیہ کاروں پر مشتمل ٹیم دن رات نئی اور جدید طرز کی پالیسیاں ترتیب دینے میں مصروف عمل ہے جس سے سالوں اور مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں شہر قائد ترقی یافتہ شہروں کی صف میں آکھڑا ہوگااور جس کا براہ راست فائدہ ملک و قوم کو بھی پہنچے گا۔

چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی یونیورسٹی (شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن سائنس) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی نوجواں نسل کو انتظامی معاملات میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہوگا، وطن عزیز کیساتھ ساتھ قائد کے شہرکی پاسبانی بھی نوجوانوں کی ذمہ داری ہے تاکہ کراچی کے عوام سے لاشعوری کا خاتمہ اور شعور پسندی بیدار کرسکیں تب ہی دنیا بھر میں کراچی کو دہشت گردی کی علامت سمجھنے جیسے تاثر کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد خان غوری نے کہاکہ وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کے نوجوانوں کو بامقصد جدوجہد کیلئے درست سمت کا تعین کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کا معاشی حب ترقی کی راہ پر گامزن کامیابیوں کی منزلیں طے کرسکے ۔ شمشاد خان غوری نے کہاکہ ارض وطن کی تعمیرو ترقی اور مہاجر قوم کے بہتر مستقبل کیلئے کراچی کے مہاجر نوجوانوں ،خواتین اور بزرگوں کو آگے بڑھنا ہوگا،مہاجر نوجوان پرتشدد سیاست اور جذباتی نعروں سے خود کو علیحدہ کرکے مہاجر قوم کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کریں تاکہ قوم کو درپیش مسائل سے متحد ہوکر نجات دلائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :