ما در جمہو ریت انڈرپاس کے قریب مین لائن تبدیل کیے جانے کی وجہ سے 72گھنٹے پانی کی فراہمی بند رہے گی ،کراچی واٹربورڈ

منگل 7 اپریل 2015 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ما در جمہو ریت انڈرپاس نزد مہران ہو ٹل پر 33 انچ کی PRCCمین لائن کو M.

(جاری ہے)

S لائن سے تبدیل کیاجارہا ہے ،اس دوران 72گھنٹو ں کے لئے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی ،پائپ لائن کی تبدیلی کاکام جمعرات 9، اپریل کو 6بجے صبح سے شروع ہو گا ، جو اتوار 12اپریل تک جاری رہے گا ، مرمتی کام کے باعث ہجرت کالونی ، سلطان آباد ، بھٹہ ولیج ( کیماڑی ٹاوٴن ) ڈاکیارڈ ،شپ یارڈ ، جی ای ڈاکس نور1،بحریہ کمپلیکس ، وزیر اعلیٰ ہاوٴس ،گورنر ہاوٴس ، کمشنر آفس ، ، کور کمانڈر آفس ، اسٹیشن ہیڈکوارٹراور ملحقہ علاقوں کے علاوہ پیپلز گراوٴنڈ (لیاری ) جعفر فدوپمپ (صدر ٹاوٴن ) اور قرب و جوار کے علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی،ایم ڈی واٹربورڈ قطب الدین شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کرلیں اور پانی احتیاط سے استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :