الخدمت فاوٴنڈیشن صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ عبدالشکور
2014 میں صحت کے شعبے پر 99 کروڑ 85 لاکھ خرچ کیے‘ 74 لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا‘ ‘شعور وآگہی کیلئے کام کر رہے ہیں ، صدر الخدمت
منگل 7 اپریل 2015 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور نے کہا ہے کہ حفظان صحت کے اصول اپنا کر روز مرہ کے اور پیچیدہ امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان سمیت تیسری دنیا میں صحت عامہ کی صورت حال تشویش کا باعث ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم صحت کے موقع پر منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق شعور و آگہی کی کمی کے باعث لوگ امراض کا شکار ہوجاتے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو صحت کے حوالے سے شعور و آگہی فراہم کی جائے۔
الخدمت فاؤنڈیشن اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جب کہ ملک بھر میں لوگوں کو صحت کی سہولتیں پہنچائی جا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 19 اسپتال‘ 152 کلینکس‘ 16 میٹرنٹی ہوم‘ 90 ڈائیگنوسٹک سینٹرز‘ 10 بلڈ بینکس اور 265 ایمبولینس کام کر رہی ہیں جب کہ تھرپارکر اور کراچی میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال (MCHC) پرتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں جہاں ماں اور بچے کی صحت کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.