محکمہ خوراک نے دیگر صوبوں کو 46133 گندم کی بوریاں منتقل ہونے سے روک دیں
منگل 7 اپریل 2015 21:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر کی خصوصی ہدایات پر دیگر صوبوں کو غیر قانونی طور پر بھیجی جانے والی 46133گندم کی بوریاں روک دیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کے عملے نے میرپور خاص ڈویژن سے 12600 گندم کی بوریاں‘ سکھر ڈویژن سے 22675 ‘ کشمور اور جیکب آباد سے 4500 اور بے نظیر آباد سے 450 ‘ بدین سے 3900 اور ٹنڈو محمد خان سے 2000گندم کی بوریاں دیگر صوبوں کو غیر قانونی طریقے سے منتقل ہونے سے روک دیں ۔
صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے دیگر صوبوں کو گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری صوبے بھر میں جاری ہے اور اب تک محکمہ خوراک نے 2 لاکھ 22 ہزار 915 گندم کی بوریاں خریدلی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فوڈ کنٹرولر اس بات کے پابند ہیں کہ وہ کاشت کاروں کو باردانہ فراہم کریں گے اور باردانہ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہ محکمہ خوراک 31 مئی تک ایک کروڑ 30 لاکھ گندم کی بوریوں کی خریداری کا ہدف پورا کرلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کا مرحلہ مکمل ہونے تک ہر قسم کے تبادلے و تقرری پر پابندی عائد رہے گی اور یہ پابندی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حکم نامہ کے تحت عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور دیگر صوبوں کو گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے رینجرز کی مدد حاصل کی جارہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.