Live Updates

بلدیا تی انتخا با ت میں جے یو آ ئی ف عوا م کی تو جہ کا مر کز بنی ہو ئی ہے ،مولانا لطف الرحما ن

عوا م پی ٹی آئی حکومت سے نا لا ں ہے ، بڑی تعداد جے یو آ ئی کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ کر رہی ہے،خطاب

منگل 7 اپریل 2015 21:34

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر مولانا لطف الرحما ن نے کہا ہے کہ بلدیا تی انتخا با ت میں جے یو آ ئی ف عوا م کی تو جہ کا مر کز بنی ہو ئی ہے جس سے یہ ظا ہر ہور ہا ہے کہ عوا م پی ٹی آئی حکومت سے نا لا ں ہے عوام کی بڑی تعداد جے یو آ ئی کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ کر رہی ہے جبکہ تحر یک انصاف اور اس کی اتحا دی جما عتیں امیدوار ڈھونڈ رہی ہے وہ جامعة المعارف الشریعہ میں مختلف یونین کونسلوں کے عما ئد ین جما عتی یونٹو ں کے عہدیدارا ن کے مشتر کہ اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے اجلا س میں یونین کونسلو ں کے بلدیاتی امیدوارو ں کے نا مو ں کو حتمی شکل دے جا رہی ہے تھی اجلا س میں جے یو آ ئی کے ضلعی جنرل سیکرٹر ی احمد خان ، سا بق ایم پی ایز عبدالحلیم خا ن قصور یہ ، نوابزادہ طا ہر بن یا مین ، تحصیل و ضلع کے عہدیدارا ن بھی شریک تھے مولانا لطف الرحما ن نے کہا کہ ہم بلد یا تی انتخا ب سہ فریقی اتحا د کے پلیٹ فار م سے لڑینگے اس اتحا د میں پی پی پی ، جے یو آ ئی ف اور اے این پی شامل ہے ٹکٹو ں کا حتمی فیصلہ سہ فریقی اتحا د میں کیا جا ئیگا جے یو آ ئی بلدیا تی انتخا با ت میں پی ٹی آئی سمیت تمام مخالفین کو شکست سے دوچار کریگی کیونکہ تحریک انصاف اور اس کے اتحادیو ں کی حکومت عوام کو کسی بھی شعبہ میں کو ئی ریلیف نہیں دے سکی اور دو سرے سا ل بھی ان کے فنڈ انکی نا اہلی کی وجہ سے لیپس ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخا با ت میں الیکشن کمیشن نے صو با ئی حکومت کے انتظامی افسرا ن کو ریٹرننگ افسرا ن اور دیگر صو با ئی محکمو ں سے انتخا بی عملے کا تقرر کر کے الیکشن کے شفاف ہو نے پر سوالیہ نشا ن لگا دیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن بلدیاتی انتخا با ت میں غیر جانبدار عملے کا تقرر کرے ور نہ یہ الیکشن مشکوک ہو جائیں گے کیونکہ ہمارا مقا بلہ ہی صو با ئی حکومت سے ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخا با ت میں کو شش کی جا ئیگی کہ سہ فریقی اتحا د ایک نشا ن کے تحت الیکشن لڑیں اس کے لئے سہ فریقی اتحا د کے صو با ئی قائدین جلد الیکشن کمیشن سے رابطہ کرینگے انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخا با ت کے لئے گلی گلی کو چے کو چے انتخا بی مہم شروع کردیں اور پی ٹی آئی حکومت کی نا کا می اور کر پشن کے با رے میں عوام کو آگا ہ کریں اور یہ بھی بتا ئیں کہ پی ٹی آئی کے لیڈران کی کو ئی زبا ن نہیں جس اسمبلی کو پی ٹی آئی کے لیڈرا ن بوگس قرار دے رہے تھے آ ج بے شر می کی انتہا کر دی ہے کہ وہ اسی اسمبلی میں جا کر بیٹھ گےئے ہیں اور یہی ان کی تبدیلی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :