خواجہ آصف کی شرمناک رویے نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا ،میاں جمشیدالدین

الطاف حسین لندن میں بھتہ خوری کی رقم سے حرام چکن و قورمہ کھا کرعقل اور ہوش کھو بیٹھے ہیں ،وزیرایکسائز خیبرپختونخوا

منگل 7 اپریل 2015 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخواکے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ضلعی صدر پی ٹی آئی نوشہرہ میاں جمشید الدین کا کا خیل نے اپنے دفتر پشاور میں ارکان صوبائی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران اجلاس خواجہ آصف کے شرمناک رویے نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا مہذب ممالک اس سے کیا تاثرلیں گے سپیکر ایاز صادق،نواز شریف اور اسحاق ڈار نوٹس لیں۔

الطاف حسین لندن میں بھتہ خوری کی رقم سے چکن،مٹن قورمہ کھا کر عقل اور ہوش کھو بیٹے ہیں جبکہ دوران اجلاس سنجیدہ اور فاضل ممبران اسمبلی خواجہ آصف کی بچگانہ اور غیر ذمہ دارانہ باتوں پر نالاں اور پریشان نظر آرہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین منتخب عوامی نمائندگان ہیں اور کسی آفیسر سے تنخواہ نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موروثی سیاستدانوں کا راستہ روک کر ملک و قو م پر عظیم احسان کیا ہے ۔

ان کی اصولی سیاست اور قومی ایجنڈا پاکستان کے مظلو م عوام اور دکھی انسانیت کی آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مفرور اور مطلوب الطاف حسین میں ذرہ بھر ایمان اور غیرت ہوتی تو وہ پاک رینجرز کے آپریشن کے دوران اسلحے کی برآمدگی کے بعد غندہ گردی،دہشت گردی اور بھتہ خوری پر ندامت کا اظہار کرتے اور قوم سے معافی مانگتے۔رینجرز کے آپریشن نے الطاف حسین کی سیاست کی آڑ میں ان کے مکرہ چہرے کو بے نقاب کیا اور یہ سارا کریڈیٹ عمران خان کو جاتا ہے اور اب وہ قومی احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :