آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی سوات کے مقامی لیڈر سید علی کے قتل پرافسوس کااظہار

حکومت قتل میں ملوث مجرموں کوقانون کی گرفتارکرکے قرارواقعی سزادلائے،سابق صدر

منگل 7 اپریل 2015 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے مقامی لیڈر سید علی کے قتل پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سید علی کے قتل میں ملوث مجرموں کوقانون کی گرفت میں لائے اور قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں شہید سید علی کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سید علی شہید فضل حیات چٹان کے بھائی تھے۔ سابق صدر نے اللہ تعالیٰ سے سید علی کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔