ترکی اور ایران کے مابین یمن میں جنگ بندی پر اتفاق رائے طے پاگیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 20:33

ترکی اور  ایران کے مابین یمن میں جنگ بندی پر اتفاق رائے طے پاگیا

تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردگان کے مابین اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایران، شام اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن کے قیام کے سلسلے میں کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں کے سربراہان کے مابین یمن میں جاری جنگ بندی کروانے پر بھی اتفاق رائے طے پا گیا ہے اور کشیدگی کا سفارتی حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کیلئے اتحادی افواج کو یمن میں فضائی حملے روک دینا چاہئیں۔ جنگ بندی سے ایران کی سرحدوں پر بھی امن کا قیام ممکن ہو پائے گا۔

متعلقہ عنوان :