پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے موقع پر سیمینا ر کا انعقاد

منگل 7 اپریل 2015 20:23

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے موقع پر سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالرحمان ،خواجہ ڈاکٹر عبدالشکور ای ڈی او ہیلتھ قصور،ڈاکٹر محمد جمشید نمائندہ عالمی ادارہ صحت نے غذائی تحفظ کے مختلف پہلووٴں کو اجاگر کیا جبکہ سینئر ہسپتال ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر فہیم انور نے پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال کی افادیت اور صحت کے مسائل سے اگاہی مہم پر روشنی ڈالی اور معاشرے کو غذا اور غذائیت کے عنوان پر ہدایات دیں اس موقع پر ہسپتال کے عملے معززین اور عوام الناس کے کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ڈاکٹر فہیم انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آباد صنعتوں کے ورکروں کے لیے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اجراء بے مثال ثابت ہوا ہے چیف ایگزیکٹو چوہدری اصغر علی نے اپنی ماہرین ٹیم کے ساتھ جو خدمات محنت کشوں اور عوام کی لیے انجام دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :