نارنگ منڈی میں10ماہ سے عشرزکوة کی تقسیم نہ ہونے پرمستحق بیواؤں اورغرباء کااحتجاجی مظاہرہ

منگل 7 اپریل 2015 20:23

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء )نارنگ منڈی میں10ماہ سے عشرزکوة کی تقسیم نہ ہونے پرمستحق بیواؤں اورغرباء کاسردارشفاء علی مان اورڈاکٹرعبدالمجیدکی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مستحق بیواؤں نے بتایاکہ گذشتہ سال سے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرمستحق افرادکوایزی پیسہ کے ذریعے عشرزکوة تقسیم کی جارہی ہے اورنارنگ منڈی میں مستحق افراد عشر زکوة سے محروم ہیں چیئرمین عشرزکوةکی جانب سے محکمہ عشرزکوة کومستحق افرادکی جوفہرستیں فراہم کی گئی وہ مستحق لوگ دربدر بھٹک رہے ہیں اوربے یارومددگارہیں ان کی کوئی امدادنہیں کررہامظاہرین نے بتایاکہ دراصل محکمہ عشرزکوة کاکلریکل سٹاف ایزی پیسہ والوں کی ملی بھگت سے رقوم ہضم کررہاہے انہوں نے حکام سے انکوائری کامطالبہ کرتے ہوئے مستحق افرادکوزکوة کی فراہمی یقینی بنانے اورسابقہ نظام بحال کرنے کامطالبہ کیاہے واضح رہے کہ مستحق افرادنے بتایا کہ غربت اور تنگدستی کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں اوروہ بے یارومددگارحکومتی امدادکے منتظرہیں۔