کامرہ ایئر بیس حملہ میں کورٹ مارشل کی سزا پانیوالے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی سزا کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 7 اپریل 2015 20:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامرہ ایئر بیس پر حملہ کے بعد کورٹ مارشل کی سزا پانے والے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی جانب سے سزا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت نے عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ انکے موٴکل کی پہلی تعیناتی لاہور میں ہوئی جبکہ اس کے بعد کراچی میں بھی تعینات رہے اور پیشہ وارانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو دی جانے والی سزا کو معطل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :