Live Updates

متحدہ قومی موونٹ تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے : عمران اسماعیل

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 19:49

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست کھانے سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ این اے 246 میں متحدہ لوگوں سے زبردستی ان کے شنا ختی کارڈ لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کریم آباد میں اپنے انتخابی دفترکے افتتاح کے موقع عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے 246میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دی جائے گی، ہمارا مقصد ہرگز کسی سے جھگڑا کرنا نہیں ہے لیکن اگر ہم پر کوئی حملہ کیا گیا تو اس کی ذمہ دار متحدہ ہو گی۔ان کامزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے اور جمعرات کا پورا دن انتخابی مہم کے سلسلے میں کریم آباد میں گزاریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :