صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

صنعتیں لوگوں کو روزگارکی فراہمی،ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکررہی ہیں اور صنعتی صارفین کا فیسکو کے ریونیو میں نمایاں حصہ ہے،نوتعمیر شدہ 132کے وی ابراہیم فائبر گرڈ سٹیشن کاافتتاح کے موقع پر گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیررشید احمد اسلم نے کہا ہے کہ صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔صنعتیں لوگوں کو روزگارکی فراہمی،ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکررہی ہیں اور صنعتی صارفین کا فیسکو کے ریونیو میں نمایاں حصہ ہے ۔یہ باتیں انھوں نے نوتعمیر شدہ 132کے وی ابراہیم فائبر گرڈ سٹیشن کاافتتاح کرتے ہوئے کہیں ۔

قبل ازیں چیف ایگزیکٹوفیسکو رشید احمد اسلم اور ابراہیم گروپ کے چئیرمین شیخ محمد مختار نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا مانگی۔ انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر باالخصوص صنعتی صارفین کی طرف سے بجلی کے بہتر انفراسٹرکچر کی تشکیل کیلئے قدم بڑھانا انتہائی خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

132کے وی ابراہیم فائبر گرڈ سٹیشن ممتاز صنعتی ادارے ابراہیم فائبر نے اپنے وسائل سے خود تعمیر کروایا ہے اس گرڈ سٹیشن کے بننے سے ابراہیم فائبر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی بہت بہتر ہوگی اور فیسکو کے اپنے گرڈ سٹیشن کو ریلیف ملے گا ۔

صنعتی شعبہ کے تعاون سے ہی پاور سیکٹر کے انفراسٹرکچر اور بجلی کی ترسیل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔قبل ازیں پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ132کے وی ابراہیم فائبر گرڈ سٹیشن کو 220کے وی بنڈالہ شاہ کوٹ سرکٹ لائن سے منسلک کیا گیا ہے ۔اس کیلئے تقریباً2کلو میٹرٹرانسمیشن لائن فیسکو کے جی ایس سی ڈائریکٹوریٹ نے بچھائی ہے نتیجتاً 132کے وی بنڈالہ اور103رب گرڈ سٹیشن کو ریلیف ملے گا اور اس گرڈ سے صنعتی اورکمرشل کنکشنز کا اجراء تیزی سے ہوسکے گا۔

مینجر جی ایس اوبشارت احمد نے بتایا کہ گذشتہ چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں فیسکو ریجن میں یہ چوتھا گرڈسٹیشن تھا جس کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پرابراہیم فائبر کی انتظامیہ اور فیسکو افسران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :