فوج نے مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا، گیاری کے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، چوہدری محمد برجیس طاہر
دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی، آپریشن ضرب عضب مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہیگا،گورنر بلتستان
منگل 7 اپریل 2015 19:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔ گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور پاکستان مشکل دور سے باہر آچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے جوانوں کی تیسری برسی کے موقع پر اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کیا۔ گورنر /وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اپنی کامیابی اور مطوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ آج ہمارا ملک ان تمام گردابوں سے باہر نکل چکا ہے ، جو سال ہا سال سے ملک کی کی جڑوں میں بیٹھے ہوئے تھے۔(جاری ہے)
آج پاکستان کا شمار معاشی طور پر نڈھال ممالک اور بنانا سٹیٹس میں نہیں ہوتا۔
اس بات کا سہرہ صرف اورصرف عوام کے سر ہے جنہوں نے 2013کے انتخابات میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں اور طویل سیاسی تجربے پر اعتماد کیا۔ اس سے بھی احسن بات یہ ہے کہ قائد نے بھی عوام کے اعتماد کی لاج رکھی اور ان سے کئے گئے وعدے نبھائے۔2012میں گلگت بلتستان کے گیاری سیکٹرمیں مٹی کا تودہ گرنے سے 100سے زائد فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ ان جوانوں کی یاد میں برسی ہر سال 7اپریل کو منائی جاتی ہے۔ اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنر گلگت بلتستان 9سے 10اپریل تک سکردو و گلگت کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ اپنے دیگر فرائض جو وفاق نے انہیں تفویض کیے ادا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.