پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا گیا

منگل 7 اپریل 2015 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس سال موضوع " کھیت سے پلیٹ تک خوراک کو محفوظ بنانا" تھا ۔ منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا گیا ۔اس سال اس دن کا موضوع " کھیت سے پلیٹ تک خوراک کو محفوظ بنانا" تھا ۔اس حوالے سے ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لئے اچھی غذا کا ہونا ضروری ہے اور تمام شہریوں کو ایک چارٹ بنانا چاہئے تاکہ وہ ایسی تمام اشیا کھائیں جن کی ان کے جسم کو ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عوام کی صحت کو کسی بھی سطح پر ترجیح نہیں دی جاتی جگہ جگہ کھانے پینے کی اشیا کھلے عام اور سڑکوں پر فروخت ہوتی ہیں۔ جن کے معیار کو نہ تو چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی کسی کو بتانے والا ہے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں۔ بچے جو کہ کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کے سکولوں کے باہر فروخت ہونے والی اشیا کا معیار تو سستا ہونے کی بنا پر انتہائی ناقص ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وہ شخص بھی صحت مند نہیں جو موٹا ہے۔ صحت مند صرف وہی ہے جو بیماریوں سے محفوظ ہے۔ اس لئے ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے جس سے انسان تندرست رہے۔

متعلقہ عنوان :