مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کویت کے اجلاس میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ، مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی

منگل 7 اپریل 2015 19:11

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کویت کے اجلاس میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی گئی۔ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کویت کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس کا باقاعدہ آغاز حافظ رانا محمد خلیل نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا ظہیر احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اجلاس میں عظیم جمیل سینئر نائب صدر یوتھ ونگ گلف ،احسان کھرل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ گلف، خالد چوہدری صدر یوتھ ونگ کویت ،ملک افتخار،عمران منہاس،محمد شفیق سینئر نائب صدر یوتھ ونگ کویت ،محمد علی باجوہ ،ملک عاطف بشیر سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ کویت ،ملک عاصم اعوان ،معظم مغل ، ملک عمران کھوکھر ،اعجاز باجوہ ،محمد صفیان ، شعیب علی ، رضوان قمر ، عدنان عبدالرؤف ،مدثر حسین ،مہر عثمان ،عمر سعید ،وقار مغل ، طاہر منہاس ،یاسر عباسی ، شہزاد لطیف ،خلیل عمر ،محمد شوکت ،ناصر محمود ، فرحان علی جٹ کے علاوہ یوتھ ونگ کویت کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے ۔جماعت کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔قائد میاں محمد نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ۔مختصر عرصہ میں ن لیگ کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔ اجلاس میں یوتھ ونگ کویت کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی گئی ۔اجلاس میں نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا۔