اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامرہ ایئربیس حملہ پرکورٹ مارشل کی سزا پانے والے سابق ونگ کمانڈر کی اپنی سزا کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

منگل 7 اپریل 2015 19:11

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامرہ ایئربیس حملہ پرکورٹ مارشل کی سزا پانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامرہ ایئربیس پر حملے کے بعد کورٹ مارشل کی سزا پانے والے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے کرنل (ر)انعام الرحیم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کی پہلی تعیناتی لاہور میں ہوئی جبکہ اس کے بعد کراچی میں بھی تعینات رہے انہوں نے کہا کہ واقع کے بعد میرے موکل کو ہراست میں لیکر زبردستی استعفے پر دستخط کرائے گئے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے مذید کہا کہ کورٹ مارشل کی سزا دینے والی عدالت میں میرے موکل کو وکیل پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور میرے موکل نے پانچ مرتبہ درخواست دی کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا ۔میری عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو دی جانے والی سزا کو معطل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :