چنیوٹ،نوسربازنے سعودی عرب بھجوانے کاجھانسہ دیکرشہریوں سے16لاکھ بٹورلئے

منگل 7 اپریل 2015 18:58

چنیوٹ،نوسربازنے سعودی عرب بھجوانے کاجھانسہ دیکرشہریوں سے16لاکھ بٹورلئے

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) نوسر باز نے سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیتے ہوئے شہریوں کو 16لاکھ کا جھٹکا لگا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھوآنہ کے نواحی گاؤں حویلی باٹا کے رہائشی ظفر ولد عطا قوم کڑیانہ نے لوگوں کو سعودی عرب بھیجنے کا جھانسہ دے کر ریاض ولد رمضان قوم کمہار سے 3لاکھ 60ہزار ، مرتضیٰ ولد ظہور سکنہ اڈا حویلی سے 1لاکھ 50ہزار ، اظہر ولد فلک شیر قوم ماچھی سے 2لاکھ اورطاہر ولد نواز قوم باٹا سے 1لاکھ60ہزار روپے ہتھیا کر رفو چکر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ ظفر اقبال عرف ظفرو کڑیانہ پچھلے 5سال سے سعودیہ میں ہے اور اپنے جعلی کاموں میں کافی مشہور ہے ۔ لٹنے والے لوگوں نے پولیس انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ انکی رقم واپس دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :