پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے سے مسلسل قاصرہے،عوامی حلقے

بازار کے اندر کرکٹ گراؤنڈ کے ایریا میں باقاعدہ منشیات فروشوں نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے، اہل علاقہ

منگل 7 اپریل 2015 18:58

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وڈھ انتظامیہ کی ناکامی یا اپنے فرائض سے غفلت ،تحصیل وڈھ میں نیشنل ہائی وے متصل واقع تمام دکانوں پر انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہیروئن، چرس، گٹکا، پان پراگ اور چھالیا سمیت دیگر تمام منشیات کا کاروربار بڑی دیدہ دلیری سے عروج پر جاری ہے نوجوان نسل کی مستقل تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ۔ مقامی انتظامی اہلکار ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات ہو ا میں اڑادینے کو اپنا مشغلہ سمجھ بیٹھے ہیں۔

،تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ بازارسمیت نیشنل ہاوئی پر قائم تمام دکانوں پر ڈپٹی کمشنر خضدار کے پابندی کے باوجود بھی منشیات کے گھناؤنا کاروبار بڑی دیدہ دلیری سے جاری ہے مقامی انتظامی اہلکار لیویز ہو یا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے سے مسلسل قاصر ہیں، بازار کے اندر کرکٹ گراؤنڈ کے ایریا میں باقائدہ ان منشیات فروشوں نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے اور وڈھ انتظامیہ بھی ان منشیات فروشوں کے اڈوں اور کاروبار سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہیں لیکن پھر بھی خاموشی نہ انتظامیہ کی کیا مجبوری ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل منشیات کی عادی کے باعث تباہی کے دہانے پر جارہے ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار سمیت تمام انتظامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل وڈ ھ کے ان تمام علاقوں دراکھالہ بزنجوی، اورناچ،سونارو کراڑو،سیلوڈن ہنامی بینٹ، شاہ نورانی اور سارونہ سمیت دیگر تمام علاقوں میں گٹکا سمیت دیگر تمام منشیات پر فوری پابندی لگاکر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا کریں بازار میں گٹکا، پان پراگ، چھالیا، ہیروئن، چرس سمیت دیگر تما م منشیات کا مجرمانہ کاروبار جاری ہے اس سے قبل کہ وڈھ بازار کے اندر منشیات کے کاروبار پر جرمانہ سمیت مکمل طور پر پابندی عائد تھی بازار سے باہرچور ی چھپے ان چیزوں کا کاروبار ہورہا تھا ، لیکن گزشتہ چند دنوں سے بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ وڈھ بازار کے اندر اور روڈ پر قائم دکانوں پر گٹکے کاکاروبار ایک بار پھر سے تیزی سے شروع ہوچکا ہے اور عام جگہوں پر لوگوں کو آسانی سے تمام منشیات دستیا ب ہے اس وجہ سے نوجوان نسل بڑی تیزی سے منشیات کے عادی بنتے جارہے ہیں اس وجہ سے ان علاقوں میں منشیات کے عادی لوگوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ہے وڈھ بازار کے علاوہ روڈ پر بھی ان تمام گندی چیزوں کا بڑی تیزی سے فروخت ہورہا ہے لیکن سرکاری سطح پر ان منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے بجائے مکمل طور پر خاموشی چھا گئی ہے ۔

وڈھ بازار اور گرد نواح میں منشیات کی خرید فروخت پر کوئی رکاوٹ نہیں اس لئے بازار سمیت روڈ پر تما م دکاندار طبقہ بڑی دیدہ دلیر ی اس گھناؤنے کاروبار کو ذریعہ بناکر آئندہ آنے والی نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے در پے ہیں ۔اگر علاقے میں ان علاقوں میں ان تمام منشیات پر روک تھام نہیں کی گئی یہ منشیات فروش مزید بڑھ کر طاقتور بن جا ئیں گے اور بعد میں ان منشیات کی روک تھام کی کوششیں بھی بے سود ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :