پاکستان کا سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کرنے کا بیان خوش آئند ہے،پیر سیف الرحمن درخواستی

اوآئی سی کا اجلاس بلا کر حرمین شریفین کے دفاع کے لیے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ،صحافیوں سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 18:44

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت پیر سیف الرحمن درخواستی نے کہا ہے کہ یمن میں باغیوں کو صلیبیوں و یہودیوں کی مکمل مدد و حمایت حاصل ہے وہاں بغاوت کھڑی کرنا سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خوفناک سازش ہے انہوں نے کہا سعودی عرب کی سر زمین پر بیت اللہ اور مسجد نبوی ﷺ وا قع ہیں اس لیے یہ مسلمانوں کے روحانی مراکز ہونے کے ناطے مسلمانوں کو ہر چیز سے زیادہ عزیز ہیں اور مسلمان حکمرانوں کو کو سب اختلافات ختم کر کے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہو کر سعودی عرب کے دفاع کے لیے کردارا دا کرنا چاہیے اس سلسلہ میں ایران کو بھی عالم اسلام کا حصہ بننا چاہیے حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے حکومت پاکستان کا سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کرنے کا بیان خوش آئند ہے یہ ہمارے ایمان اور عقیدے کا مسلئہ ہے جمعیت علماء اسلام تحفظ حرمین شریفین کے لیے جامعہ عبداللہ ابن مسعود کے عالمی اجتما ع سے تحریک تحفظ حرمین شریفین کا آغاز کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیر سیف الرحمن درخواستی نے جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان ،مدرسہ دارالعلوم مدنیہ کوٹ مٹھن ،مدرسہ سیدنا زینب للبنات راجن پور میں علماء کرام اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پیر سیف الرحمن درخواستی نے کہا حکومت پاکستان نے قوم کی امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی مدد و حمایت کا بہترین فیصلہ کیا ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے تمام مسلم ملکوں کا اتحاد بنائے اور OIC کا اجلاس بلا کر سرزمین حرمین شریفین کے دفاع کے لیے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :