احمدیار، لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چور لے اڑے، 3 گرفتار،مزداڈالہ ، موٹرسائیکل اور لکڑی برآمد

منگل 7 اپریل 2015 17:19

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) لاکھوؤں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چور لے اڑے -3 چور گرفتارمزداڈالہ ، موٹرسائیکل اور لکڑی برآمدتفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 38/EBلنک سے-9افراد خالد ،طارق ،خالد اقبال ، رمضان ، عرفان ،ظفر، عمران ،امانت اور مصطفی نے سرکاری لکڑی چوری کاٹ لی فاریسٹ گارڈ دلووالہ عامر اسلم او ر اہلکاروں کو یرغمال بنا کر نقدی آٹھ ہزار روپے بھی جیب سے نکال لیے اور492000 روپے مالیت کی سرکاری لکڑی اڑا کر لے گئے جبکہ تین افراد خالد ،طارق اور خالد اقبال کو360000 روپے مالیت کی سرکاری لکڑی سے لوڈ مزداڈالہ نمبر552/RNM اور موٹرسائیکل نمبر8419/MNO سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔