گرین پیس سکول کے تحت 20واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
منگل 7 اپریل 2015 16:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) گرین پیس اسکول ملیر کھوکھرآپار کے زیر اہتمام 20ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقادکیا گیا جس میں سال 2014-15کے کامیاب طلباء و طالبات کو تعلیمی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی محقق و اسکالر پروفیسر عبدالمجید برفت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم امیر کی میراث نہیں غریب کا بنیادی حق ہے اور آج یہاں ہر قوم و زبان کے بچوں کو دیکھ کہ انتہائی خوشی ہوئی اور یہ بات میرے لئے قابل فخر ہے کہ آج ان مستقبل کے معماروں نے مجھے یہ عزت بخشی آج میں امتحان میں کامیابی پانے والے تمام طلبہ و طالبات کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اسکے بعد لیاقت گورنمنٹ کالج کے پروفیسر علی عدنان نے طلبہ و طالبات سے مخطا طب ہوتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا ابتدائی زینہ تعلیم ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو تو آپ کو تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا پروگرام سے گرین پیس ہائی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اپنی سحر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک سنگ میل عبور کیا کہ گرین پیس نے نہ صرف کیمپس IIکا افتتاح کیا بلکہ آج ہمارے اسکول نے کالج کا درجہ حاصل کرلیا اور یہ ملیر کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک بڑی خبر ہے اس کالج کے ذریعے ملیر کے طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیم میسر آسکے گی پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہا کہ 20سال پہلے ہم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرچکا ہے جس کی سایہ سے طلبہ و طالبات فیض پارہے ہیں ہمارے ادارے نے روز اول سے معیار تعلیم پہ خصوصی توجہ دی جاتی ہے ایڈمنسٹریٹر گرین پیس نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان اساتذہ کو جنہون نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے گرین پیس کو اس مقام تک پہنچایا اور ساتھ ساتھ میں ان قابل طلبہ و طالبات کو بھی سلام پیش کرتا ہو جنہوں نے ہمارے ادارے سے تعلیم حاصل کرکے آج پاکستان کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہیں ہیں پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے گرین پیس کا شمار کراچی کے بہترین اسکولوں میں ہونے لگا ہے اور یہ بات ہمارے لئے قابل فخر ہے پروگرام کے آخر میں گرین پیس پبلک ہائی اسکول کی پرنسپل نجمہ عثمانی نے پروگرام میں شرکت کرنے پہ مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور امتحان میں کامیابی پانے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ آنے والے والدین اور علاقائی معززین کا شکریہ ادا کیا پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے کامیابی پانے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
-
سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.