بی اے ، بی کام ،مدارس، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اور معادلہ سرٹیفکیٹ کے امتحانی فارم 5مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،جامعہ اردو
منگل 7 اپریل 2015 16:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرمسعود مشکور کے مطابق بی اے ، بی کام ،مدارس، فاضل عربی ،ہومیو پیتھک اور معادلہ سرٹیفکیٹ سالانہ امتحان 2015 کے امتحانی فارم5مئی تک نیشنل بینک گلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار روپے جبکہ بی اے ، بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس4ہزار5سو روپے اور امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
طلباء فارم مکمل کرکے عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس ا یم ایس سی بلاک کے مین گیٹ پر قائم امتحانی کاؤنٹر سے چیک کرواکر متعلقہ بینک میں جمع کروائیں۔فارم کے ساتھ چار عدد ڈاک کے لفافے مکمل پتہ فون نمبرکے ساتھ ،گزشتہ ایڈمٹ کارڈ اورمارکس شیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ایسے طلباء جن کی رجسٹریشن2009 کی ہے ان کیلئے امتحانات میں شرکت کا آخری موقع ہے۔رجسٹرڈ طلباء ہی امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیمی معیارکومزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، وائس چانسلر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، شعبہ اردو کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام میں داخل 60ہزار طلبہ کو کتب کی ترسیل شروع کردی
-
فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، جماعت نہم (پارٹ۔اول)سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ99 ہزار81طلباءوطالبات شریک ہونگے
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ جیتنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی چترال ریجن میں ملتوی شدہ پیپرز کی نئی تاریخ مقرر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگرامز، کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگرامز ،کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ15اپریل مقرر
-
لاہورمیں میٹرک امتحانات کے سلسلے میں مخصوص مقامات پر دفعہ 144 نافذ
-
میٹرک بورڈ کے امتحانات مئی میں اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ
-
قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.