سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازاربن گیا ،اپوزیشن کا ایوان کو رولز سے ہٹ کر چلانے کا الزام
منگل 7 اپریل 2015 16:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی کا ایوان منگل کو پھر مچھلی بازار بن گیا۔ فنکشنل لیگ کے شہر یار مہر نے اسپیکر آغا سراج درانی پر ایوان کو رولز سے ہٹ کر چلانے کا الزام لگادیا۔اس پراسپیکر نے کہاکہ وہ قواعد پر عمل نہیں کرتے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو بھی گزشتہ معاملات پر شروع ہوا اور بات وہیں سے آگے بڑھائی گئی جہاں ختم ہوئی تھی۔
اجلاس کے آغاز پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاکہ اسمبلی میں گذشتہ روزافسوسناک واقعہ ہوا۔ایوان میں آئین کی کاپیاں پھاڑکراڑائی گئیں،جوشرمناک ہے۔ انہیں دنیا بھر سے فون آئے کہ ایوان میں شرمناک واقعہ ہوا۔آغا سراج نے شہریار مہر سے کہاکہ وہ ایوان سے معافی مانگیں۔(جاری ہے)
اس پر شہر یار مہر کا کہنا تھاکہ ایوان کورولزکے مطابق نہیں چلایا۔
آغا سرا ج نے کہاکہ وہ رولز پر عمل نہیں کرتے ہوئے ان کے خلاف عد م اعتماد لے آئیں۔دونوں اراکین کیدرمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا اور دونوں جماعتوں ارکان میں بھی جملے بازی ہوئی ۔اجلاس سے پہلے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاکہ ان کے پاس توجہ دلاو نوٹسز نمٹانے کے لیے صرف تیس منٹ ہوتے ہیں۔ادھر اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد نے کہاکہ تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی اجلاس میں شرکت غیرآئینی ہے۔استعفوں کی منظوری کا باضابطہ اعلان کیا گیا، اس پر آغا سراج درانی کا کہنا تھاکہ انہوں نے استعفے منظور کرنے کا کہا مگر سیکیرٹری نے سماعت کا موقع دینے کی سفارش کی۔استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے گئے۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.