بھارتی محکمہ ٹیکس نے کیڈبری چاکلیٹ بنانے والی کمپنی سے ساڑھے 5 ارب روپے ٹیکس طلب کرلیا

منگل 7 اپریل 2015 16:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بھارتی محکمہ ٹیکس نے کیڈ بری چاکلیٹ بنانے والی کمپنی سے ساڑھے 5 ارب روپے ٹیکس طلب کرلیا۔ بھار ت نے گزشتہ چند سالوں سے ٹیکس بریک سے مستفید ہونیوالی متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

کیڈ بری چاکلیٹ بنانیوالے ادارے کے مطابق ان سے ٹیکس کی مد میں 5 ارب روپے طلب کئے گئے ہیں بھارتی ٹیکس انتظامیہ نے کیڈ بری کی جانچ پڑتال 2011ء میں شروع کی تھی ان کے مطابق کیڈ بری ہما چل پردیش میں ٹیکس ہالیڈے سکیم سے ناجائز طور پر فائدہ اٹھاتی رہی ہے ۔