سٹیویا اپنے میٹھے پتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے

سٹیویاکے پتے چینی سے 15گناہ زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ان پتوں سے حاصل شدہ عرق چینی سے 200سے300گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے، دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس کی کاشت شروع ہوگئی ہے، زرعی ماہرین

منگل 7 اپریل 2015 16:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) زرعی اور طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سٹیویا اپنے میٹھے پتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس کی کاشت شروع ہوگئی ہے ۔ سٹیویاکے پتے چینی سے 15گناہ زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ان پتوں سے حاصل شدہ عرق چینی سے 200سے300گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔جبکہ ا سٹیویامیں نشاشتہ اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے اور یہ خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیویا بلڈ پریشر کو بھی کم کرتاہے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء کے مطابق کاشتکاروں کو سٹیویا پودے پر تحقیقی کام بارے آگاہی دینے کے لیے پلانٹ فزیالوجی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ریسرچ ایریا پر 9اپریل (بروز جمعرات صبح 10بجے) فارمر ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے ،اس فارم ڈے کے موقع پرڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر ریسرچ پنجاب، عبدالستار ڈائریکٹر اگرانومی ، حافظ محمد اکرم ماہر سٹیویا اور ملک محمد شاہد کاشتکاروں کو سٹیویا کی نرسری کاشت اور کھیت میں منتقلی کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے لیکچر دیں گے

متعلقہ عنوان :