لاہور اےئر پورٹ پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ‘صحافیوں اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند

منگل 7 اپریل 2015 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور اےئر پورٹ پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ‘صحافیوں اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہو ر اےئر پورٹ پر دہشت گردی کے خطرات ہیں جسکی وجہ سے منگل کے روز سے لاہور اےئر پورٹ کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور اےئر پورٹ کے مین داخلی دروازے پر اے ایس ایف کی اضافی نفری کی تعینات کی گئی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر متعلقہ افراد اور صحافیوں کے داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :