تیز رفتاری کے باعث کار مسلم ٹاؤن انڈر پاس پل سے نیچے جاگری‘ڈرائیور شدید زخمی

منگل 7 اپریل 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں مسلم ٹاؤن انڈر پاس پل سے تیز رفتار کار نیچے جاگری۔ کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امدا کیلئے ہسپتال منتقل کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب عابد نامی شخص مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے پل پر سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار کار قابو سے باہر ہوکر پل سے نیچے جاگری اور کار ڈرائیور عابد شدید زخمی ہوگیا۔ کار تباہ ہوگئی۔ زخمی عابد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کار کے پ سے نیچے گرنے پر خوش قسمتی سے کسی دوسرے شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔