عمرکوٹ،امتحانات میں نقل کرنے والے طالب علم اور پیپر لینے والے ٹیچرز کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

منگل 7 اپریل 2015 16:09

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)نویں اور دسویں کے 7 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات میں نقل کرنے والے طالب علم اور پیپر لینے والے ٹیچرز کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے ڈپٹی کمشر کے دربار ہال میں منعقد ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی او ایجوکیشن ، چاروں تعلقوں کی اے ڈی اوز ، مختلف ہائر سکینڈری اسکولو ں کے ہیڈ ماسٹرز ، مختیارکار اور پولیس کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت تھے ،اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں شریک پر نسپل اور ٹیچرز کو ہدایت کی اگر کوئی طالب علم نقل کرتا ہوا پکڑا جائے بغیر کسی خوف و ڈر بلاامتیاز فوری کاروائی کریں اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ، انہوں نے تمام طالب علموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موبائل فون اور کوئی بھی مواد اپنے ساتھ نا لایئں ورنہ چیکنگ کے دوران ضبط اور واپس نہیں کیا جائے گا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکاروں کو ہدایت کی کہ بنائے جانے والے امتحانی سینٹروں پر مختلف اوقات میں بار بار دورہ کریں ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی ادارہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت نامے کے بغیر امتحانی سینٹروں کے اندر داخل ہونے پر سخت پابندی ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے منعقد کئے جانے والے سالانہ امتحانات 2014 کے دوران تمام امتحانی مراکز پر7 اپریل 2015 سے دفعہ 144 نافذ کر کے غیر متعلقہ شخص امتحانی مرکز میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے اس کے علاوہ ضلع کی تمام فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دوکانیں امتحانی اوقات میں کھولنے پرسختی سے پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری جرمانہ اور قانونی کاروائی کی جائے گی ، انہوں نے اجلاس میں شریک ڈی ایس پی عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ عمرکوٹ کے ہر سینٹر پر پولیس نفری موجود اور موبائل ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ غیر متعلقہ افراد سینٹروں کی قریب آنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔