اعتزاز احسن نے درست کہا ہے کہ خواجہ آصف پورس کے ہاتھی ہیں، حکومت اپنے رویے پر نظر ثانی کرے، حکومت یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے، اس حوالے سے وزیر دفاع کا بیان مبہم تھا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن نے درست کہا ہے کہ خواجہ آصف پورس کے ہاتھی ہیں، حکومت اپنے رویے پر نظر ثانی کرے، حکومت یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے، اس حوالے سے وزیر دفاع کا بیان مبہم تھا۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہمیں دعوت دیتے رہے تھے کہ ہم واپس پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کریں، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) نے ہمیں خوش آمدید کہا ہے، کیا صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا حلقہ بھی شامل ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کل کے اجلاس میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرتے رہے ہیں تو تحریک انصاف کو بھی جواب دینا آتا ہے لیکن ہم ے اپنا موقف پار لیمانی طریقے سے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ خواجہ آصف کو پارٹی کے قائد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی ایسے رویے پر انہیں منع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے کل کا بیان بھی مبہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے رویے پر نظرثانی کرے، مشترکہ اجلاس جس مقصد پر بلایا گیا تھا اس پر بات چیت کرے۔