یمن میں محصور پاکستانیوں کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس’ْ’ اصلت “ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا
منگل 7 اپریل 2015 15:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) یمن میں محصور پاکستانیوں کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس’ْ’ اصلت “ کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا جہاں مسافروں کے اہل خانہ ‘ پاک بحریہ کے افسران اور غیر ملکی سفارتکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ منگل کو پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت یمن کے شہر المکلہ سے 182 شہریوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا جس میں 146پاکستانی شہری اور 36 غیر ملکی شامل ہیں۔
مسافروں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد بندرگاہ پر موجود تھی اس کے علاوہ پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل مختار خان جدون ‘ چین‘ برطانیہ ‘ انڈونیشیا اور دیگر ممالک کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت جونہی ملکی سمندری حدود میں داخل ہوا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بندرگاہ کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔(جاری ہے)
جہاز پر موجود مسافر کراچی پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور پاکستانی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کرتے رہے۔
مسافروں نے وطن واپس پہنچنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاک بحریہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ پی این ایس اصلت کو کیپٹن جمال عالم چلا رہے تھے ان کے ہمراہ پاک بحریہ کے مشن کمانڈر سہیل الیاس بھی موجود تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یمن سے آنے والے پاک بحریہ کے جہاز میں 182 افراد سوار تھے جس میں 146پاکستانی ہیں۔ دیگر مسافروں میں چین‘ برطانیہ‘ انڈونیشیا‘ مصر‘ بھارت ‘ اردن اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ کراچی بندرگاہ پر ایف آئی اے کا امیگریشن کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔ غیر ملکی مسافروں کو ان کے قونصل خانوں سے رابطوں کے بعد اپنے ممالک روانہ کیا جائے گا۔ (ن غ)مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.