وفاقی ٹیکس محتسب نے پندرہ سالہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کر دی

منگل 7 اپریل 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وفاقی ٹیکس محتسب نے پندرہ سالہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت ممنون حسین کو پیش کر دی۔صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی ٹیکس محتسب عبدالروٴف چودھری نے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران ادارے کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے رپورٹ پر ا طمینان کا اظہار کیا اور وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو سراہا۔

صدر مملکت نے ٹیکس دہندگان کی مشکلات کے حل کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار اور کام کی تعریف بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مختلف ورکشاپس کے ذریعے ادارے کے ملازمین کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ملاقات میں سیکرٹری وفاقی ٹیکس محتسب صاحبزادہ سعید احمد اور سینئیر مشیر کسٹم یاسین طاہر بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :