فیلڈنگ دوا سے نہیں محنت سے ٹھیک ہوگی، بالنگ ایکشن کلیر کروا لوں گا ،محمد حفیظ
منگل 7 اپریل 2015 15:02
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہماری فیلڈنگ کسی ڈاکٹر کی دوائی سے نہیں بلکہ محنت کرنے سے بہتر ہوگی ، عوام کی دعاؤں سے اپنا باؤلنگ ایکشن درست کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا ۔ لاہور میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ اپنا بالنگ ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں اور آئندہ چند روز میں ہونے والا ٹیسٹ عوام کی دعاؤں سے کلیئر کرلوں گا تاہم بولنگ میں کوئی نئی چیز سکیھنے کی کوشش نہیں کی، بولنگ پہلے جیسی ہے، کبھی دوسرا، تیسرا یا چوتھا کی پریکٹس نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو بہتر کیا اور دورہ بنگلادیش میں ٹیم اتحاد کے ساتھ بہتر نتائج دے گی،محمد حفیظ کے مطابق مارکیٹ میں کوئی ایسی دوائی نہیں جو پلیئر کو کھلائیں اور ان کی فیلڈنگ ٹھیک ہوجائے اس لیے فیلڈنگ اور بولنگ میں بہتری کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کر رہا ہوں۔(جاری ہے)
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کبھی بھی کپتانی کا مسئلہ نہیں رہا، اظہر علی بہت اچھے کپتان ہیں اور وہ خود کو منوا چکے ہیں اس لئے انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فی الوقت ٹیم کا مسئلہ نمبرز نہیں بلکہ آئی سی سی کی رینکنگ ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نئے لڑکوں کے ساتھ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لئے جائے گی، بنگلادیش کبھی آسان حریف نہیں رہا اور اس نے ورلڈ کپ میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہتر ٹیم بن رہی ہے تاہم پاکستان نے بھی 1999 کے بعد جہاں بھی بنگلادیش کے ساتھ میچ کھیلا جیت کر دکھایا لہٰذا اس سیریز میں بھی اچھے نتائج لے کر آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.