وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران وزیر خزانہ نواز شریف کو کاغذات دکھاتے رہے

منگل 7 اپریل 2015 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف کو کاغذات دکھاتے رہے جبکہ وزیر اعظم پرواہ کئے بغیر ادھر ادھر دیکھتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوسرے روز ایوان میں شرکت کے لئے پہنچے اور جونہی سیٹ پر براجمان ہوئے تو وزیر خزانہ نواز شریف کے کانوں میں باتیں کرتے رہے جبکہ اسحاق ڈار وزیر اعظم کو کاغذات بھی دکھاتے رہے اور ان سے رائے لینے کی کوشش بھی کرتے رہے لیکن نواز پرواہ کئے بغیر ادھر ادھر اسمبلی اراکین کو دیکھتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :