محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 7 اپریل 2015 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14اگست تک ہوں گی ۔

(جاری ہے)

یکم مئی یوم مزدور ، پہاڑی علاقوں میں 16جولائی تا 29جولائی موسم گرما کی چھٹیاں ،18تا 20جولائی عیدالفطر، 14اگست یوم آزادی ، 25اور 26ستمبر کو عیدالاضحی، 23اور24اکتو بر کو یوم عاشورہ ، 9نومبریوم اقبال ،24دسمبر عیدمیلاد النبی ، 25دسمبر قائد اعظم ڈے ، 26دسمبر کرسمس کی چھٹیاں ، 24تا31دسمبرموسم سرما کی چھٹیاں اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی 20دسمبر تا4مارچ تک چھٹیاں ہو ں گی

متعلقہ عنوان :