حکومت کا سعودی عرب کی حمایت کرنا پوری قوم کی آواز ہے ‘ اکبر ملک

منگل 7 اپریل 2015 14:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) معروف سماجی شخصیت محمد اکبر ملک( لاہور سینٹر والے) نے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سالمیت کو بھرپور دفاع کریں گے۔حکومت کا سعودی عرب کی حمایت کرنا پوری قوم کی آواز ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے دفاع کے حوالے سے حکومت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہر پاکستانی ہمہ وقت تیار ہیں کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے جامع منصوبہ بندی کی بہترین خارجہ پولیسی اور حب الوطنی کا منہ بولتاثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :